اپووا کے اجلاس میں طارق عزیز کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت

لاہور(اپووا نیوز)بانی ومرکزی صدر ایم ایم علی کی زیر صدارت آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلا س میں معروف کمپیئرلیجنڈ طارق عزیز کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔ مرکزی صدر ایم ایم علی اورمرکزی جنرل سیکرٹری امین رضا مغل نے طارق عزیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طارق عزیزجیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیںوہ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا مگر وہ اپنے چاپنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ان کی وفات سے ایک خلاءپیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر نہیں ہوگااس موقع پرحافظ محمد زاہد،محمد اسلم سیال،سفیان علی فاروقی،محمد توصیف ملک،عتیق سلیمانی،فاطمہ شیروانی،سدرہ یونس،ریحانہ عثمانی،ساجدہ چوہدری،سدرہ اقبال،رابعہ فاطمہ،شفاءچوہدری،حفصہ خالد،ملکہ مبین،ارویٰ عمران،علیمہ جبیں،نرگس نور،سعدیہ ہماشیخ و دیگربھی موجود تھے

300 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *