معروف ٹی وی کمپیئر لیجنڈطارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (اپووا نیوز) معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے،طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے فلموں میں بھی کام کیا اور نگار ایوارڈ جیتے۔ طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، پاکستان قائم ہوا تو خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے، ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویڑن سے کیرئرکا آغازکیا 1964 میں جب پی ٹی وی کا آغاز ہوا تو پہلے مرد اناﺅنسر ہونے کا اعزاز ان کے حصے میں آیا انہوں نے”انسانیت”، “ہار گیا انسان” سمیت کئی فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر 2 نگار ایوارڈ جیتے انہوں نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی کارزار سیاست میں بھی اترے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ طارق عزیز شاعر بھی تھے اور لکھاری بھی، ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ”داستان“ کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ”ہمزاد دا دکھ“ شائع ہو چکا ہے طارق عزیز کچھ عرصے سے علیل تھے، آج طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، انہوں نے 84 سال عمر پائی پاکستان اور دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ان کی وفات پر سوگوار ہیں

393 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *