بارشوں کا کریڈٹ عمران خان کو دینے والی زرتاج گل طوفانی بارشوں کا کریڈٹ کسے دیں گی؟ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

لاہور(پیغامِ پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے گذشتہ ماہ ملک میں ہونے والی بارشوں کا کریڈٹ کا وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ اس بار پاکستان میں بہت زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے،اتنی زیادہ تعداد میں بارشیں اور برفباری اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی۔
مجھے پتہ ہے سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن میں اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گی۔اب جب گذشتہ ایک ہفتے سےسے پاکستان میں طوفانی بارشوں ہوئیں اور اس کے نتیجے میں کسان کی فصل تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔حالیہ بارشوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر روتے ہوئے کسانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین بھی حکومت پر برس پڑے۔
وزیراعظم عمران خان نے 2015 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں طوفانی بارشیں ہونے کے بعد ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئیں، حکومت کو انہیں معاوضہ فراہم کرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے عمران خان کو وہ ٹویٹ یاد دلاتے ہوئے اب وہی مطالبہ ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے کیا ہے۔

46,957 total views, 146 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *