گلو کارہ گل پنڑہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

پشاور (ڈیلیپیغامِ پاکستان آن لائن )ٹیکس انتظامیہ نے معروف پشتو گلوکارہ گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعدد نوٹسز جاری کرنے کے بعد آخری نوٹس جاری کردیا ۔گلوکارہ کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کا گھر اور گاڑی تحویل میں لیے جانے کا امکان ہے ۔مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گل پنڑہ کی آمدن کروڑوں میں ہے اور انہوں نے ٹیکس کی مد میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں کیا جس کے باعث انہیں گزشتہ ماہ نوٹس بھجوایا گیا ۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاور نے کچھ عرصہ قبل اپنی انکوائری مکمل کی تو اس میں ان کے کروڑوں روپے کی آمدن کا پتہ چلا ،یہ بھی معلوم ہوا کہ گلو کارہ کو متعدد نوٹسز بھی جاری ہوئے کہ وہ اپنی اس آمدن کا جواب دیں ۔

2,297 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *